1 اپریل 2016 - 12:35
پیرس میں دھماکے کی آواز، ایک عمارت نذر آتش

پیرس کے مرکز میں ایک عمارت کے اندر دھماکے کی وجہ سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ راشا ٹو ڈے نے پیرس کے مرکز میں ایک دھماکے کی خبر دی ہے۔
سوشل میڈیا ٹویٹر پر اس دھماکے کی تصویریں شائع کی گئی ہیں جن میں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ دھماکہ ایک عمارت میں ہوا جس کے بعد عمارت کو آگ لگ گئی اور آگ کے شعلے بھڑکتے ہوئے دور سے نظر آئے۔
پولیس نے اس دھماکے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲